
پرانی ٹیم ،نئی منیجمنٹ۔۔۔۔ورلڈکپ کوالیفائر مشن کیلئے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے لیے مصر روانہ ہو رہی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ” جاری کر دیا ہے، جس کے بعد گرین شرٹس کل 24 فروری کو اسلام آباد سے اسماعیلیہ (مصر) کے لیے پرواز کریں گے۔
یہ کوالیفائرز 1 سے 7 مارچ 2026 تک مصر کے شہر اسماعیلیہ میں منعقد ہوں گے، جہاں پاکستان پول B میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں ٹاپ پرفارمنس دینے والی ٹیمیں 2026 کے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی یہ پاکستان کے لیے آٹھ سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کا سنہری موقع ہے!
25 رکنی اسکواڈ میں درج ذیل آفیشلز اور کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹیم افیشلز ؛ خواجہ جنید ہیڈ کوچ ; محمد اظفر یعقوب اسسٹنٹ کوچ ; کیپٹن (ر) فاروق عتیق خان دستہ سربراہ ; سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ ; عارف حلیم اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ .
کھلاڑیوں میں ; 1. منیب الرحمان (گول کیپر) 2. علی رضا (گول کیپر) 3. عماد شکیل بٹ 4. محمد سفیان خان 5. غضنفر علی 6. احمد ندیم 7. معین شکیل 8. محمد عبداللہ 9. محمد حماد الدین انجم
10. رانا عبد الوحید اشرف 11. افراز 12. ابو بکر محمود 13. عبد الرحمن 14. حمزہ فیاض 15. ذکریا حیات 16. ارشد لیاقت 17. رانا محمد ولید اشرف 18. ارباز احمد 19. محمد عماد 20. عمیر ستار شامل ہیں۔
نئے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔



