ہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی، گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل

پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی، گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل

اسماعیلیہ، پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی تھی، جبکہ آج ملیشیا کو 3-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی اور قوم کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پاکستان آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گا اور عالمی سطح پر دوبارہ اپنی پہچان بنائے گا۔

گروپ مرحلے میں پاکستان اپنا آخری میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گا، جہاں ٹیم فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!