کرکٹ

لاہور: ٹاؤن شپ میں کرکٹ کا میلہ ; ٹاؤن شپ وائٹس کی شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات

ٹاؤن شپ میں کرکٹ کا رنگین میلہ — ٹاؤن شپ وائٹس کی شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات

لاہور: ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ وائٹس گراؤنڈ میں ایک پروقار اور شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس نے مقامی کرکٹ کلچر کو ایک نئی تازگی اور جوش عطا کیا۔

تقریب میں صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد اور صدر ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سردار نوشاد احمد نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ کرکٹ سے وابستہ شخصیات، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ مزید مضبوط ہوا۔

مہمانانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال ٹاؤن شپ کے نمایاں کلب عہدیداران نے کیا، جن میں ٹاؤن شپ وائٹس کے صدر افضال احمد، البلال کلب کے صدر چودھری اشتیاق، ٹاؤن شپ گرینز کے صدر چودھری رمضان،

آئیڈیل کلب کے صدر انجم شفیع، ٹاؤن شپ جمخانہ کلب کے صدر علی اقبال، ٹاؤن شپ کراون کے محمد علی اور سیکرٹری ویسٹ زون نواب منصور حیات شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ ندیم احمد نے تقریب کو کرکٹ کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں کھیلوں کے میدانوں کو زندہ رکھتی ہیں

اور نوجوانوں میں مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور اسے ایک مثالی اقدام قرار دیا۔

تقریب میں دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں چیف سلیکٹر لاہور ریجن ملک عمران بچہ اور صدر لاہور ریجن کے مشیر سہیل علی شامل تھے، جنہوں نے بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے اس طرح کی تقریبات کو ناگزیر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ٹاؤن شپ کے تمام کلبز نے خواجہ ندیم احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ان کے ساتھ چلنے اور خدمت کے اس سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خواجہ ندیم احمد نے کلب صدور اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کو اپنی ذمہ داری قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ کرکٹ کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!