
کھیلوں کے ڈیپارٹمنٹ واپڈا نے تین کھیل بند کر دیے
واپڈا کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے مرد و خواتین کھلاڑی پریشان واپڈا اسپورٹس بورڈ نے بیس بال، سافٹ بال اور نیٹ بال بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تینوں کھیلوں کو جاری نہ رکھنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل
واپڈا اسپورٹس بورڈ نے بیس بال، سافٹ بال اور نیٹ بال کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 3 کھیل بند کرنے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد مرد و خواتین کھلاڑی پریشان ہوگئے ہیں۔
واپڈا کی طرف سے 3 کھیلوں کو جاری نہ رکھنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تینوں کھیلوں سے وابستہ افراد کو ڈیوٹیز پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے ذریعے کھلاڑیوں اور کوچز کو 18 اگست سے کھیلوں کی سرگرمیوں کےلیے فری نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
واپڈا کے نوٹیفکیشن میں تینوں کھیل بند کرنے کے حوالے سے کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے، اس سے قبل واپڈا نے پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔



