دنیائے فٹبال کے اسٹار لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن بین الاقوامی فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے، میسی

دنیائے فٹبال کے اسٹار لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، 39 سالہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کے لیے تکلیف دہ تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہی اس فیصلے کا صحیح وقت ہے۔
لیونل میسی نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے کھیل میں اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور یہ ان کے لیے تکلیف دہ مرحلہ ہے تاہم موجودہ حالات میں وہ اسے درست فیصلہ سمجھتے ہیں۔
خیال رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے، وہ ملک کی نمائندگی کرنے والے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2022 میں قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا تھا جو ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے۔
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور متعدد اہم مقابلوں میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ملک کے لیے کئی یادگار کامیابیاں حاصل کیں۔



