
جناح پولو فیلڈز میں جے پی ایف پنک پولو کپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں پولو سیزن کے پہلے بڑے چار گول جے پی ایف پنک پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی وال پینٹ بائی ماسٹر پینٹس شروع ہوگیا۔
جناح پولو فیلڈز کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ (ر) کے مطابق ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گزشتہ روزکھیلے گئے پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج نے شیخو/ڈائمنڈ/باڑیز کو 10-2 سے ہرایا۔
ماسٹر پینٹس /نیوایج کی طرف سے راجہ جلال ارسلان اور المان جلیل اعظم نے چار چاراور صوفی ہاشم بن حارث نے دو گول سکور کیے، ہارنے والی ٹیم کی طرف سے دونوں گول آغا موسی علی خان نے سکور کیے۔
دوسرے میچ میں دین/ایف جی نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 10-5.5 سے ہرایا۔
دین /ایف جی کی طرف سے شیخ محمد رافع نے چھ گول،امین رحمان نے تین اور الوکیو نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے میجرعادل راؤ نے تین گول سکور کیے۔



