کرکٹ

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کا شکار


کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ کوسل مینڈس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔کرکٹ سری لنکا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوسل پریرا انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ران کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے، ڈاکٹرز نے پریرا کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول آخری دو ون ڈے میچز کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے، ان کی جگہ کوسل مینڈس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!