آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ8نومبرکوکھیلا جائے گا

پرتھ( سپورٹس لنک رپورٹ ) آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ا?رون فنچ کرینگے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا دوسرے میچ میں ا?سٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دیدی تھی۔

error: Content is protected !!