پیرا آرچری چیمپئن شپ کل پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)اولمپک ڈے کے موقع پر کل 23جون کو پیرا آرچری چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کی پیرا آرچری کمیٹی کے صدر منظرشاہ نے بتایا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اوراسلام آباد کے پیرا آرچرز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

معذور افراد کی کیٹگری میں 70میٹر اور 30میٹر شوٹنگ رینج پر 72تیر جبکہ نابینا افراد کی کیٹگری میں 30میٹر شوٹنگ رینج پر 50تیر نشانے پر لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے پیراآرچرز آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے اور آج شام پریکٹس سیشن ہوگا جبکہ کل شام 6بجے تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔

error: Content is protected !!