بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈ ے سیریز،15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹسلنک رپورٹ)بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا،کلین سویپ فتح حاصل کرنیوالے ٹی 20سکواڈ میں 3تبدیلیاں کی گئیں ، انعم امین، صبا نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرح سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئیں ے۔ون ڈے سیریز میں کپتان بسمہ معروف کو عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان،ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل،ارم جاوید،ثنا میر، سعدیہ اقبال،نشرح سندھو، عروب شاہ ، فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز کا ساتھ حاصل ہوگا،پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!