کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′  سہیل خان کی طوفانی بولنگ 5 وکٹیوں نے ٹنگر اسٹارز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′  سہیل خان کی طوفانی بولنگ 5 وکٹیوں نے ٹنگر اسٹارز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

ماندو مارخور کو 9 وکٹ شکست۔ اسپیڈ اسٹار سہیل خان کا جارحانہ اسپیل 5 وکٹ لےکر اور میں آف دی قرار پائے۔ ذاکر ملک 13 گیندوں پر 45 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 

 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر سہیل خان  نے نہئایت جارحانہ اور تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے لیگ کی 5 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم ٹ ٹنگر اسٹارز کو حریف ماندو مارخور   کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی سے ہمکنار کرکے  کھتری پریمیٸر  سیزن2  ٹوٸینٹی20 لیگ کے سیمی فائنل کا ٹکٹ دلوازیا۔

 

فاتح ٹیم لیگ میں اپنے6 میچوں میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ٹاپ کرکے ٹاپ فور میں کے کوالیفائ کرنے والی پہلی ٹیم  ہونے کا اعزاز حاصل کرلی میچ کے اختتام مہمانِ خصوصی محمد عارف گھڑی ساز نے رضوا ن ہولی  اور محمد عارف چھوٹا کے ہمراہ  فاتح ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کرکٹر سہیل خان کو شاندار بولنگ 5 و وکٹیں لینے اور 10 گیندوں پر 31 رنز بنانے پر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ جانب سے مین آف دی میچ کیش پراٸز 2 ہزار روپیٸے

اور۔ فرحان واڈا کی جانب سے سہیل خان کو 5 وکٹ 5000 ہزار روپے اور میڈ ن کرنے پر  سہیل خان اور فواد خان کو فرزند بابا جی 3000 روپیئے دیئے  کیش پراٸز بھی دیا اشفاق کھتری کو  میڈ ن  اوور پر فرزند باباجی کی طرف 3000 روپیئے انعام دیا گیا۔۔جبکہ۔ فرحان واڈا کی جانب سے ذاکر ملک جارحانہ 45 پر 3000 ہزار روپیئے دیئے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو گوجابا سوئیٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر بھی دیئے گئے شاٸقین کرکٹ، فرنچاٸز آنرز ٹیموں کے سپورٹرز اور مسلم کھتری برادری کے معززین کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد پرکھیلے میچ میں ما ندو مارخور کے کپتان آصف علی جی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ نقصان دہ ثابت ہوا جب ان کی ٹیم قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان کی انتہائ تیز جارحانہ بولنگ سے کھتری پریمیر  لیگ سیزن2 کے دوسرے کم اسکور صرف 93 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔

ماندو مارخور کے بلے بازوں کے  سہیل خان کی طوفانی بولنگ کے آگے یکے بعد دیگرے ڈگ آوٹ واپس جاتے رہے اور اوپنر معین  علی کے علاوہ  آن کا کوئ اور بلے باز ڈبل فگر کو بھی کراس نہ کر سکا۔ معین علی 43 رنز 4 چوکوں 1یک چھکے  کی مدد سے بنا سکے۔سہیل خان نے 4 اوورز میں ایک اور میڈن کیا اور 16 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا  راشد زیر والا  نے 20 رنز کے عوض 3 جبکہ فواد خان 4 اوورز میں ایک میڈ ن اوور کرایا

اور 23  رنز کے بدلے 2 وکٹ لی۔ جوابی بیٹنگ میں ٹنگر اسٹارز نے 94 رنز  مختصر  ہدف ذاکر ملک اور سہیل خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 5 ۔4۔ اوورز ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ ذاکر ملک ملک نے 13 گیندوں پر 5چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45  رنز بنائے

جبکہ سہیل خان نے 10 بولوں پر 31 رنز میں 4 چھکے  اور ایک چوکا لگایا۔  امپاٸرینگ کے فراٸض محمد ریحان  اور  رشید خان۔ نے انجام دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری طلحہ علوی  نے نبھاٸ۔

آج بروز ہفتہ 9 اگست کو بھیڈا ٹائیگرز کا مقابلہ دھڑا دبنگ           10 بجے شب ہوگا سے ہوگا

 

 

 

error: Content is protected !!