جانتے ہیں اس 12سالہ کشتی بان نے کیا کارنامہ سرانجام دیا

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ ) فرانس کے 12 سالہ کشتی بان ٹام گورون نے بحیرہ شمال کو کم ترین وقت میں پار کرنے کا ریکارڈ بنا دیا، انہوں نے 14 گھنٹے اور 20 منٹ میں سمندر کو پار کیا۔کہتے ہیں شوق، لگن اور حوصلے بلند ہوں تو کوئی بھی کام مشکل نہیں، فرانس کے 12 سالہ کشتی بان ٹام گورون نے یہ بات سچ ثابت کر دی، انہوں نے بحیرہ شمال کو کم ترین وقت میں پار کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ٹام گورون نے سمندر کی تیز لہروں کا خوب مقابلہ کیا، انہوں نے چھیانوے اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ صرف 14 گھنٹے اور 20 منٹ میں مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

error: Content is protected !!