حسین عباس کرکٹ‘ محمد سلمان کی سنچری نے المہران کو اگلے مرحلہ میں پہنچادیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح ، کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد سلمان کی شاندار سنچری نے المہران کو 36بی جیم خانہ کیخلاف 200رنز کی واضح کامیابی سے ہمکنار کردیا۔آصف خان نے نصف سنچری اسکورکی۔دوسرے میچ میں کامران اسپورٹس کو شیراز خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت 5وکٹوںسے فتح حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیموںنے اگلے مرحلہ میںاپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر المہران سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں 6وکٹوں پر 316رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔محمد سلمان نے7ویںنمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 112رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آصف خان نے 65رنز، امجد اﷲ نے 50اور جہانداد خان نے 33رنز اسکور کئے۔ محمد راحیل نے 2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ 36بی جیم خانہ جوابی اننگزمیں 116رنز پر ہمت ہارگئی۔ محمد یونس 45رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ محمد شمیل نے 20اور محمد عادل نے 13رنز بنائے۔ شاہزیب احمد اور جہانداد خان نے 2,2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔بابر مارکیٹ گراؤنڈ پر جنید بابا سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 20.2اوورزمیں تمام وکٹوں پر 158رنز اسکور کئے۔ وقار 49،منیر 46اور اسد نے 16رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ فرقان نے 20رنز اورشیراز خان نے 29رنز کے عوض 4,4کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔کامران اسپورٹس نے جوابی اننگز میں 159رنز کا ہدف 5وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شیراز خان نے 56،عبدالمتین نے 30،انوراﷲ نے 27اورظفر خان نے 19رنز کی باری کھیلی۔ ایاز ، محسن، عدنان، ایاز علی اور دانش نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔

error: Content is protected !!