نعمان علی، یاسر شاہ، فواد عالم، اظہر علی سب نے ہی اچھا کھیلا ہے،بابر اعظم


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب رہے ، جیتنے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نعمان علی، یاسر شاہ، فواد عالم، اظہر علی سب نے ہی اچھا کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کپتانی کے ڈیبیو ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والے نویں کپتان بنے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے فضل محمود، مشتاق محمد،جاوید میانداد، وقار یونس، سلیم ملک، رمیز راجہ، محمد یوسف اور سلمان بٹ حاصل کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!