سندھ گیمز میں معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ ظلم کیا گیا،صاحبزادہ شبیر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصار ی نے کہاہے کہ حالیہ ختم ہونے والی سندھ گیمز میں پاکستان کے معصوم بچوں اور پاکستان کے معماروں کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے،انہیں کھانا ،رہائش اور دیگر سہولیات سے محروم رکھ کر سندھ کے حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے عوام کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے ،محکمہ کھیل سندھ نے ان بچوں کے ساتھ ایسا کیا جو پاکستان کا مستقبل ہیں ، سہولتوں سے محروم متاثرہ کھلاڑیوں نے فون کر اپنے اوپر گزرنے والی مشکلات سے آگاہ کیاہے سنجیدہ معاملہ ہے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقات میںمسئلے کو اٹھائوں گا،انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھو ں نے اس مسئلے کومیڈیا میں اجاگر کیا،انہوںنے کہاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا سے بھی ایک دو روز میں ملاقات کرینگے اور ان سے مزیدثبوت لیکر اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائینگے۔ حیدرآباد میں اپنے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرپٹ لوگ جب اس قوم میں ہونگے توکس طرح سے کھیلوں کو ترقی ملے گی اور کس طرح سے اس قوم میں ہونہار کھلاڑی پیدا ہونگے اس وقت ملک میں کھیلوں کا معیاراس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ہم کسی بھی کھیل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرسکیں ، غیر دیانتدار افسران کی وجہ سے ہم لاتعداد باصلاحیت کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ کربیٹھتے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس وقت کھیلوں کی تباہی ہی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کا نظام بھی تباہ ہوچکاہے ،،سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض سہولیات کی عدم دستیابی کی بنا پر سسک سسک کر مررہے جبکہ سرکاری اسکولوں کا یہ حال ہے کہ یہاں گدھے اور گھوڑے باندھ رکھے ہیں جبکہ جس انداز میں ان شعبوں کے لیے اربو ں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے اسے دیکھ کر تو ایسا لگتاہے کہ سندھ کے کونے کونے میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں

error: Content is protected !!