پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی بہت دبائو والا ہوتا ہے،حارث رئوف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بھارتی ٹیم کو ابھی سے ہی وارننگ دے دی۔انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی بہت دبائو والا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں بہت پریشر محسوس کررہا تھا تاہم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دو میچز میں مجھے اتنا دبائو محسوس نہیں ہوا۔حارث رئوف نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میں جانتا تھا کہ مجھے صرف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہے اور اگر میں نے ایسا کیا تو بھارتی ٹیم مجھے آسانی سے نہیں کھیل پائے گی۔

 

پاکستانی فاسٹ بولر نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بھارت کے خلاف میچ میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ہے، یہ میرا ہوم گرائونڈ ہے کیونکہ میں لیگ میں میلبرن سٹارز سے کھیلتا ہوں۔حارث رئوف کا کہنا تھا کہ ابھی سے ہی بھارت کے خلاف پلاننگ شروع کردی ہے۔پاکستان اور بھارت کا 23 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں آمنا سامنا ہوگا۔

error: Content is protected !!