عالمی کپ فٹبال،ناک آئوٹ مرحلہ کل سے

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) غلطی کی گنجائش ختم، 16 ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی کی جنگ لڑیں گی۔فٹبال ورلڈ کپ میں آج آرام کا دِن ہے جبکہ سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔ 16 ٹیموں میں کھیل نہیں کوارٹر فائنل میں رسائی کی جنگ ہو گی، میگا ایونٹ میں اب غلطی کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ یعنی ہارنے والی ٹیم کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ 16 میں سے 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچیں گی، سنسنی خیز مرحلے کا پہلا مقابلہ سپر اسٹار میسی کی ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہو گا۔


دوسرے میچ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال اور یوراگوئے بقا کی جنگ لڑیں گی۔

error: Content is protected !!