فضل محمود کرکٹ زون IV‘ پاک اسٹار نے ہنس آباد جیم خانہ کو 94رنز زیر کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام جاری دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں پاک اسٹار نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ہنس آباد جیم خانہ کو 94رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ ندیم شاد نے 46رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ حریف ٹیم جوابی اننگز میں 92رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے کئے میچ میں پاک اسٹار نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 186رنز اسکور کئے۔ ندیم شاد نے 46رنز میں 8چوکے لگائے۔ راجہ آفتاب کے 43رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ اسامہ ناصر نے 30 اور شکور خان نے 26رنز اسکور کئے۔ رضوان جاوید ، یاسر احمد، عبدل تاسق اور ندیم خان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ ہنس آباد جیم خانہ جوابی اننگز میں 92رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اریب خان نے 30، شہباز اسرار نے 22رنز کی ڈبل فیگر اننگز کھیلی۔ سید فضیل حسین اور ریحان خان نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ راجہ آفتاب نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

error: Content is protected !!