قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم ستمبر سے

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے 19-2018 کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔قائد اعظم ٹرافی میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں اسلام آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن، فاٹا ریجن، نیشنل بینک، حبیب بینک، پشاور ریجن اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) شامل ہیں۔گروپ بی میں راولپنڈی ریجن، ملتان ریجن، پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)، سوئی سدرن گیس، لاہور ریجن بلوز، زرعی ترقیاتی بینک، کراچی ریجن وائٹس اور واپڈا شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ملک کے مختلف گراؤنڈز میں آٹھ میچ شروع ہوں گے اور گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیم لاہور ریجن وائٹس کے خلاف اپنی مہم کا اعزاز کرے گی۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور نیشنل بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسلام آباد ریجن اور حبیب بینک کی ٹیمیں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں میچ کھیلیں گی۔پشاور ریجن اور کے آر ایل کے درمیان میچ راولپنڈی کے آر ایل اسٹیڈیم میں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔گروپ بی میں ملتان ریجن اور پی ٹی وی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ راولپنڈی ریجن اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔لاہور ریجن بلوز اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کراچی ریجن وائٹس اور واپڈا کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!