آسڑیلوی ٹینس کھلاڑی نک کیریاس بڑی مشکل میں پھنس گئے

ومبلڈن ٹینس مقابلوں کے دوران آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کیریاس کی جانب سے شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون پرستار نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جولائی میں ومبلڈن ٹینس کے فائنل کے دوران نوواک جوکو وچ سے میچ ہارنے والے آسٹریلوی ٹینس سٹار نے امپائر سے ایک خاتون پرستار کی شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں پریشان کر رہی ہیں اور وہ شراب کے نشے میں ہیں۔شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون نے اب آسٹریلوی ٹینس سٹار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔خاتون کاکہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کیریاس نے ان پر ایک بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام کی وجہ سے نہ صرف انہیں اس دن ٹینس میچ سے باہر نکال دیا گیا بلکہ کھلاڑی کی جانب سے لگایا جانے والا جھوٹا الزام نشر ہوا اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے پڑھا جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو کافی نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

میچ کے دوران کیریاس کا کہنا تا کہ جب میں ومبلڈن فائنل کھیل رہا تھا تب یہ خاتون مجھے پریشان کر رہی تھیں، وہ نشے کے زیر اثر اپنے حواس میں نہیں تھیں۔آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ خاتون کون تھیں، وہ ایسے لگ رہی تھیں جیسے انہوں نے شراب کے 700 پیگ پیے ہوئے تھے اور جب بھی میں بال لے رہا تھا وہ مجھ سے فالتو بات کرکے مجھے پریشان کر رہی تھیں۔خاتون پرستار جو اس فائنل میچ میں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کا قانونی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم بہت سوچنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنے اوپر لگائے ہوئے الزام واپس لینے کیلئے آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریاس پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کا واحد مقصد الزام سے بری ہوکر آئندہ اس الزام کی تکرار کو روکنا ہے اور اسی لیے انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مقدمہ سے حاصل ہونے والا جرمانہ خیراتی اداروں کو عطیہ کر دوں گی۔

error: Content is protected !!