مودی نے اپنی حرکتوں سے پوری دنیا میں بھارت کو ذلیل و خوار کروایا ہے، شاہد آفریدی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ مودی نے اپنی حرکتوں سے پوری دنیا میں بھارت کو ذلیل و خوار کروایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم پاکستان حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کس قسم کی تنظیم ہے، جب مسلم ملکوں میں کچھ ہوتا ہے تو اقوام متحدہ غائب ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ایک ہونے کے لیے کسی سانحے کا انتظار نہ کیا کریں، ہمیں ہر وقت ایک ہونا چاہیے۔

error: Content is protected !!