قومی تھروبال چیمپیئن شپ 16 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھروبال چیمپیئن شپ 16 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 15 مارچ کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 18 مارچ تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!