ٹیکنکل کورسزکا اختتام‘ 31اگست کو ملک عامر ڈوگر مہمان خصوصی ہونگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے کورسز کی اختتامی تقریب مورخہ31 اگست کو ماڈل ٹاون سوسائٹی، فٹبال گراونڈ میں منعقد ہو گی۔جس میں ملک عامر ڈوگر، نائب صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن مہمان خصوصی ہوں گے۔ان کے ہمراہ حافظ سلمان بٹ، انیس خان لودھی، چوہدری زوالفقار علی، تنویر ضیا بٹ، انیق الرحمان ڈار، محمد ریاض، طاہر صدیق چوہدری، طارق مسعود،ریفری کورس انسٹرکٹر وحید مراد، نعیم زیدی، انیس جاوید، کوچنگ کورس انسٹرکٹر محسن الحسنین اور تنویر الحسنین اور ایڈمنسٹریشن کورس انسٹرکٹر حسان بن سلمان اور عامر محمود بٹ بھی موجودہوں گے.ان کورسز میں ایڈمنسٹریشن کورس، کو چنگ کورس اور ریفری کورس منعقد کئے جا رہے ہیںجو لاہور کی فٹبال کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ چوہدری زوالفقارعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورسز سالانہ بنیاد پرمنعقد کرائے جائیں گے، تاکہ لاہور کی فٹبال کو مزید بہتر اور جدید معلومات سے لاہور کے ریفریز، کوچز اور کلبز کی انتظامیہ کو آگاہی دی جا سکے۔

error: Content is protected !!