شکیب الحسن کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش ٹیسٹ اور ٹی20 کے کپتان شکیب الحسن کے ایشیا کپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ 35 دن بعد عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کے میگا ایونٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میری شرکت غیر یقینی ہے، میرے ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے جس کے آپریشن پر غور کر رہا ہوں، تاہم اس کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کریں گے، جنہوں نے فوری رد عمل میں کہا ہے کہ ٹیم ان کی عدم شرکت کی متحمل نہیں ہوسکتی ،نظم الحسن نے کہا کہ پہلے یہ کوشش ہوگی کہ انکے آپریشن کو موخر کیا جائے، رپورٹ کے مطابق آپریشن کی صورت میں شکیب ایشیا کپ نہیں کھیل سکیں گے۔

error: Content is protected !!