پال کالنگ ووڈ نے پروفیشنل کرکٹ کوبھی خیرباد کہہ دیا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پال کالنگ ووڈ نے پروفیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور جاری انگلش کرکٹ سیزن کے اختتام پر وہ پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے، 42 سالہ پال کالنگ ووڈ جو ڈرہم کائونٹی کی جانب سے کھیلتے ہیں،پال کالنگ ووڈ انگلینڈ کے پہلے کپتان تھے جن کی قیادت میں انگلینڈ نے 2010میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی،یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ نے عالمی سطح پر کوئی ٹرافی اپنے نام کی تھی، 2011میں پال کالنگ ووڈ آسڑیلیا کیخلاف ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ کو بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے کالنگ ووڈ کا کہنا ہے کہ ہر کرکٹرکی زندگی میں یہ دن آتا ہے جب اسے میدان سے باہرجانا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیاہے کہ میں کرکٹ کوخیرباد کہہ دوں مجھے خوشی ہے کہ میں نے کرکٹ میں وہ سب کچھ حاصل کیا جو ایک کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب وقت ہے اور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں اور مجھے اپنے فیصلے پر خوشی ہے۔

error: Content is protected !!