پانچواں آل پاکستان فلڈ لٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2019پری کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام پانچویں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈلائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے بحریہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تیسر ے روز آٹھ میچز پری کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہوا۔پہلے میچ میں سنی الیون نے میلسی الیون کو 43رن سے ہرادیا۔ سنی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 71 رن سکورکئے۔ جواب میں میلسی الیون کی ٹیم 29 رن سکور کرسکی۔ دوسرے میچ میں کاظمی الیون نے یاریاں الیون کو 68رن سے ہرادیا۔ کاظمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 90 رن سکورکئے۔ جواب میں یاریاں الیون 23 رن سکور کرسکی۔ تیسرے میچ میں پاک وارئیرز نے بابر جے 3 کو 13 رن سے ہرادیا۔ پاک وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 44 رن سکورکئے۔ جواب میں بابر جے 3 کی ٹیم 32 رن سکور کرسکی۔چوتھے میچ میں سانگلہ الیون نے نے شرقپور الیون کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔ شرقپور الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 42 رن سکورکئے۔ جواب میں سانگلہ الیون نے بآسانی ٹارگٹ حاصل کرلیا۔

پانچویں میچ میں زین الیون نے سجاول الیون کو7 وکٹ سے ہرادیا۔ سجاول الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 26رن سکورکئے۔ جواب میں زین الیون نے ٹارگٹ حاصل کرلیا۔چھٹے میچ میں یونائیٹڈ الیون نے غوثیہ الیون کو4 وکٹ سے ہرادیا۔ غوثیہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 48 رن سکورکئے۔ جواب میں یونائیٹڈ الیون نے بآسانی ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ساتویں میچ میں حق باہو الیون نے شاہزیب ڈی ایچ اے کی ٹیم کو 18 رن سے ہرادیا۔ حق باہو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 52 رن سکورکئے۔ جواب میں شاہزیب الیون 35 رن سکور کرسکی۔آٹھویں میچ میں پینتھر الیون نے بھمبر الیون کو6وکٹ سے ہرادیا۔ بھمبر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 39 رن سکورکئے۔ جواب میں پینتھر الیون نے بآسانی ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ٹورنامنٹ کے چوتھے روز 4 کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔
.1 پاک وارئیرز بمقابلہ کاظمی الیون 09:00PM
.2 سانگلہ الیون بمقابلہ سنی الیون 10:00PM
.3 حق باہو الیون بمقابلہ پینتھر الیون 11:00PM
.4 زین الیون بمقابلہ یونائیٹڈ الیون 12:00PM

error: Content is protected !!