فنڈز کی کمی، انڈر 21 کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کی نگران وزیراعلی سے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے کے باعث انڈر 21 کے بہت سارے کھلاڑی ذہنی پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اکتوبر سے اب تک انہیں ماہانہ وظیفہ نہیں مل سکا ہے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ فراہم کرتی ہیں تاہم گذشتہ چار ماہ سے یہ وظیفہ انہیں نہیں مل سکا ہے

 

 

اس حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے ذرائع کا موقف ہے کہ اکتوبر سے انہیں اس مد میں فنڈز نہیں مل رہا اسی وجہ سے وہ ادائیگی نہیں کررہے جبکہ ابھی نئی نگران حکومت نے بھی پابندی عائد کردی ہے موجودہ صورتحال پر متعدد انڈر 21 کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں نے نگران وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو فنڈز ریلیز کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ یہ فنڈز انہیں مل سکے اور ان کی مشکلات کم ہوسکیں.

error: Content is protected !!