پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریزکا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ، 5ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیپ ٹاؤن کرے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ سے ہو گا، دوسرا ایک روزہ میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹان میں ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹان، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!