پاکستان سپر لیگ،آج دوسرا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں ہوگا

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی وقت کے مطابق آج ایونٹ کا دوسرا میچ رات 9 بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، برینڈن میکولم کی قیادت میں لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میکولم الیون میں فخر زمان، عمراکمل، سنیل نارائن، عامر یامین، حسن علی اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ کپتان اپنے چوتھے میچ میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کے پاس بھی بڑے ہتھیار موجود ہیں جن میں الیکس ہیلز، سیم بلنگ، جے پی ڈومنی، حسین طلعت، آندرے رسلز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد سمیع اور رومان رئیس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!