پاکستان سپر لیگ فور کا فائنل پاک فوج کا ایسا پیغام جو آپ کا لہو گرما دیگا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ کیرون پولارڈ، کرس جورڈن، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!