34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں سابق ڈی جی سپورٹس جنید خان کی پہلی پوزیشن

34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں سابق ڈی جی سپورٹس جنید خان کی پہلی پوزیشن۔

سپورٹس رایٹرز ایسوسی ایشن کی مبارکباد

پشاور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس رایٹرزایسوی ایشن خیبر پختونخوا نے پی ایم ایس کے پی کے جنید خان کے 34ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز,سیکرٹری شاہد خان ,فنانس سیکرٹری شکیل الرحمان ,سینیر صحافیوں اعجاز احمد ,نادر خواجہ ۔ عمران یوسفزی اور عظمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنید خان نے ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔

سابق ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان کی شاندار کارکردگی ان کی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہے اس کا کارنامہ فخر کا باعث ہے

اور اس سے بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملے گا جو اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں ہیں۔

error: Content is protected !!