لاہورٹیسٹ، آسڑیلیا نے دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ ڈکلیئر کردی،پاکستان کو جیت کیلئے 351 کا ہدف

قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز   مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔آسٹریلیا کی جانب سے میزبان ٹیم کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف درکار ہے۔

 

چوتھے روز کے کھیل میں وقفے سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی مجموعی اسکور پر 96 رنز پر گری۔ وارنر کا شکار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کیا۔بعدازاں کھانے کے وقفے کے بعد مارنوس لبوشین 36 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نسیم شاہ کا شکار بنے جو صرف 17 رنز ہی اسکور کرسکے۔

error: Content is protected !!