پاک سری لنکا سیریز،کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوم سیریز میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم خوشخبری یہ ہے کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز بھی ٹی 20 میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ٹی 20 میچ دیکھنے آئیں گے اور اس موقع پر کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کو بھی خود سے دیکھیں گے۔واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جو تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تینوں ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔

error: Content is protected !!