پہلا ٹی ٹوئنٹی،بارش نے پاکستان اور آسڑیلیا کو شکست دیدی

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دو بار بارش سے متاثر ہوجانے کے بعد بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے  15 اوورز میں  107 رنز بنائے تاہم ڈی آر ایس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 3 اوورز میں 41 رنز بنالیے  کہ اس موقع پر میچ کو ایک مرتبہ پھر سے بارش کی وجہ سے روکنا پڑگیا جس کے بعد امپائرز نے باہمی مشاورت سے میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل پاکستان کی اننگ کے 12 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روکا گیا تھا جس کے بعد میچ میں 5 اوورز کی کٹوتی کرکے  15 اوورز کا کر دیا گیا تھا۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کپتان بابر اعظم نے 38 بالز پر 59 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا ہے۔

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے حارث سہیل نے آتے ہی چوکے کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا مگر وہ اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئے،  یوں پاکستان نے 10 رنز پر ہی اپنے 2 اہم بیٹسمین کھو دیئے۔

پہلا ٹی20، پاکستان ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار

اس کے بعد ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ شامل کیے جانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 60 رنز کی شراکت قائم کی۔رضوان ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33  بولز میں 31 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے۔رضوان کے بعد محمد آصف بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 11 رنز بنا سکے اس کے بعد عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین چلتے بنے، جبکہ افتخار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈ سن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اے سی اگر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

اس سے قبل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کررہے ہیں۔آسٹریلوی قائد نے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفان، وہاب ریاض اور عامر تجربہ کار بولر ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق سڈنی میں آج تیز بارش اور طوفان کا خدشہ ہے جس کے باعث میچ متاثر ہوسکتا ہے۔میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا، دوسرا میچ 5 اور تیسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 

error: Content is protected !!