پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اینٹی ڈوپنگ آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار اختتام پذیر

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام انٹی ڈوپنگ کے سسلسلہ میں آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔سیمینار کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے کیا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایات پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی سائیکالوجیسٹ سپورٹس قرت العین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں منعقد کروایا، سیمینار میں مختلف سپورٹس فیڈریشنوں کے نمائندوں، سولہ یونیور سٹیز کے آفیشلز اورمرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔


تجربہ کار لیکچرارز جن میں پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اسلام، سائیکالو جیسٹ سپورٹس قرت العین، ڈاکٹر شبینہ آفتاب، ڈاکٹر جویریہ سید، خالدضمیر اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی، ان مقررین کا کہنا تھا کہ ذہنی، نفسیاتی صحت تندرستی اور انٹی ڈوپنگ کے حوالے سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں او زندگی میں توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان لیکچرز میں نفسیاتی فرسٹ ایڈ (تناؤ، اضطراب، افسردگی)،ممنوعہ ادویات کے استعمال، مقابلہ کی حکمت عملی اور کھیلوں میں ذہنی صحت، زندگی میں ہنر کا حاصل کرنا، نفسیاتی قوت اور محرک، ڈوپنگ کی نفسیاتی اور دماغی صحت سے متعلق چیلنجز (جارحیت پر قابو پانے کا طریقہ) شامل تھے۔ سیمینار کے اختتام پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے
شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں میں بھی ایسے سیمینارز منعقدکروائیں گے اور ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!