چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سربراہ کرکٹ کمیٹی محسن خان کی اہم ملاقات کل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سربراہ کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان کی کل اہم ملاقات ہو گی۔ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے پیش نظر کوچ مکی آرتھر کا مستقبل اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی ایجنڈے میں شامل ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست نے کرکٹ کے بڑوں کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان کی جمعے کو اہم شیڈول ہے۔ ایجنٖڈے میں دو اہم چیزیں شامل ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی پر بات ہو گی۔چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی انداز کوچنگ سے متاثر نہیں اور ذرائع کے مطابق وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ محسن حسن خان، سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مطمئن نہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کی کپتانی سے سرفراز احمد کی ون ڈے میں بلے بازی متاثر ہوئی۔ قومی کپتان کو صرف ون ڈٖے اور ٹی ٹونٹی تک محدود رکھا جائے۔بڑی سیریز میں قومی ٹیم کی بڑی ناکامی پر پاکستان کرکٹ کے بڑے سر جوڑیں گے تو کیا بڑی ممکنہ خبر آتی ہے، کھیلوں کے حلقوں میں ابھی سے بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔

error: Content is protected !!