اوپنر ہوں مینجمنٹ بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجے تو فرق پڑتا ہے،بیٹر فخر زمان

 قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں کافی غلطیاں کیں۔ مجھے اور افتخار کو میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔

فخر زمان نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مین پلیئر نہ کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے مختلف کمبی نیشن استعمال کر رہے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، کوشش کریں گے اگلا میچ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے حوالے سے کہا کہ ہم نے غلطیاں کافی کی ہیں، شروعات میں میچ بہت اچھا نہیں رہا، افتخار اور میں نے میچ بنا دیا تھا، شبنم کی وجہ سے میچ ہمارے حق میں تھا لیکن میں نے اور افتخار نے میچ فنش نہیں کیا۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹھ کر فیئر چانس دینے کی بات ہوئی تھی، عثمان اچھا کھلاڑی ہے کوچز اس کو سمجھاتے ہیں، میں نے بھی ان کو یہی کہا تھا کہ اپنی گیم کھیلیں اور کسی کی باتیں نہ سنیں کیونکہ کھلاڑی ڈبل مائنڈ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی شروعات میں ڈبل مائنڈ ہو جاتا تھا، کوچز کے سمجھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اوپنر ہوں مینجمنٹ بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجے تو فرق پڑتا ہے، مصباح الحق نے کہا تھا کہ آپ 5 ویں چھٹے پر کھیلیں تو بہتر کھیل سکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا اس سیریز میں سب کو موقع دیں گے۔ بین الاقوامی سطح پر کوئی سی یا ڈی ٹیم بھی بھیجیں گے تو وہ بھی مضبوط ہو گی۔ عثمان سے کہا کہ جو آپ کو سمجھ آتا ہے وہ آپ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اوپنگ میں تبدیلی کی ہے اور رضوان کو ون ڈاؤن کھلایا۔ ٹیم منیجمنٹ نے بتایا کہ آپ نیچے کھیل کر بھی میچ جتوا سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!