ڈینگی کے شکار شاہین آفریدی ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈینگی کے شکارلیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے شاہین آفریدی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کو اسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے

شاہین آفریدی اپنے آبائی شہر روانہ ہو گئے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈینگی بخاز کا شکار ہو گئے تھیاور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر اعلاج تھے۔بخار میں مبتلا ہونے پر شاہین آفریدی کو پری سیزن کیمپ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، صحتیابی کے لیے دعاوں پر مداحوں کے شکر گزار ہیں۔

error: Content is protected !!