کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردار ہونا نظام کی ناکامی ہے، رمیز راجہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مبصر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری دراصل نظام کی ناکامی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کرکٹ نظام کی ناکامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے محمد عامر نے27سال کی عمر میں اور اب وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس سے یہ تاثر ملا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کو مسترد کر دینے پر کیا پریشان نہیں ہونا چاہیے؟

error: Content is protected !!