
ورلڈ سائیکلنگ ڈے‘ پشاور میں خصوصی تقریب کا انعقاد
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ سائیکلنگ ڈے کے موقع پر پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہ صدر پاکستان اور ساﺅتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ‘ سیکریٹری خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی محمد علی ‘ چیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ڈائریکٹر پی سی ایف نثار احمد ،
محمد یوسف ایڈمنسٹریٹر پشاور اسپورٹس اسٹیڈیم اور پشاور ریجن آفیسر جناب کاشف فرحان کے علاوہ اور شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے سائیکلنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ سائیکلنگ کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔



