شہید بے نظیر آباد ویمنز فٹسال ٹیم کے اعزاز میں عبدالرحیم راجپوت کا استقبالیہ
انٹر ڈویژن فٹسال چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پرفخر ہے، تقریب سے خطاب

شہید بے نظیر آباد ویمنز فٹسال ٹیم کے اعزاز میں عبدالرحیم راجپوت کا استقبالیہ
انٹر ڈویژن فٹسال چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پرفخر ہے، تقریب سے خطاب
کراچی/بے نظیر آباد ; ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کی جانب سے ویمنز فٹسال ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت، ریجنل اولمپک ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر شبیر احمد چانڈیو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک اور ویمنز فٹسال ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں منعقدہ آل سندھ انٹر ڈویژن گرلز فٹسال چیمپئن شپ میں بے نظیر آباد کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ڈویژن شہید بینظیر آباد کا نام روشن کیا ہے
جو نا صرف ہمارے لئے بلکہ ڈویژن کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ان کے اس کارنامے پر تمام خواتین کھلاڑیوں اور ان کے آفیشلز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
امید ہے کہ آگے چل کر یہ خواتین کھلاڑی نا صرف کھیل میں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی نام روشن کریں گی،کیونکہ زندگی کی دوڑ میں تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔
بعد ازاں ٹیم منیجرشبیر احمد چانڈیو اور تمام کھلاڑیوں کوکو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔



