کرکٹ

ویمنز ورلڈ کپ 2026: وارم اَپ میچز کیلیے وینیوز کا اعلان

ویمنز ورلڈ کپ 2026: وارم اَپ میچز کیلیے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔

وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔

ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے کہ صوفیہ گارڈنز، ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی ورلڈ کپ 2026 میں میزبان کریں گے جس پر بے حد خوشی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!