
پاکستان کے اشعب عرفان نے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
پاکستان کے اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکہ میں ہونے والا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستانی کھلاڑی نے ملائیشین کھلاڑی نیتھن کیوے کو شکست دے کر 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم جیت لی۔پاکستانی کھلاڑی نے ملائیشین حریف کو 40 منٹ میں 1-3 سے شکست دی۔
اشعب عرفان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور مسلسل 3 گیمز جیت کر فتح حاصل کر لی۔ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑی کا اسکور 8-11،11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔
چیمپئن شپ میں مصر، ملائیشیا، میکسکو، یو اے ای، یو ایس اے کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 ہزار ڈالر کا ٹورنامنٹ 10 سے 17 آگست تک جارجیا میں منعقد ہوا۔پاکستان کے جانب سے سابق پاکستان نمبر ون فرحان زمان، احسن ایاز، محمد عاصم، محمد حذیفہ ابرہیم نے شرکت کی۔



