فٹ بال

الوداع میسی….سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا

الوداع میسی….سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا

بیونس آئرس:۔ دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ارجنٹینا کے لیونل میسی نے ہوم گراﺅنڈ پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل لیا۔ اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں میسی کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ وقت آنے پر کریں گے۔

بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹینا نے 0-3سے کامیابی حاصل کی، اس جیت میں میسی کا اہم کردار رہا، جنہوں نے 2گول اسکور کیے،

ارجنٹینا کی جانب سے تیسرا گول مارٹینز نے بنایا۔ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار تماشائیوں نے کھڑے ہوکر اپنے کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میسی اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔

ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکلونی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میسی ورلڈ کپ کوالیفائر کا آخری میچ کھیلنے کے لیے ایکوایڈور نہیں جائیں گے، ارجنٹینا اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔

38سالہ لیونل میسی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ بڑا جذباتی لمحہ تھا، اپنے ملک کے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ان کو ہمیشہ سے اچھا لگتا ہے۔

اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں میسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اس وقت وہ کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

فٹ بال کے سپر اسٹار کھلاڑی نے اپنے ملک کے لیے 194 میچز کھیلے، جس میں 114گول اسکور کیے ہیں۔اس کے ساتھ بطور کپتان وہ 2022ءکے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے کھیل کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک بیلن ڈی اور آٹھ مرتبہ حاصل کر رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!