

یومِ دفاع کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے یوسف نے جیت لی
پشاور ; یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام، PIMS EDUCATION SYSTEM کے تعاون سے ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
ریس کا آغاز اور اختتام پشاور کے نادرن بائی پاس پر ہوا ریس میں مجموعی طور پر 31 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ مقررہ روٹ 14 کلومیٹر پر مشتمل تھا جس پر تین چکر لگائے گئے
اور یوں ریس کا کل فاصلہ 42 کلومیٹر رہا۔ ریس صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوئی ریس کے فاتح ایس ایس جی سی کے یوسف رھے جن کا ٹائم 52 منٹ اور 23 سیکنڈز رھا ، دوسری پوزیشن آیس ایس جی سی کے فرمان محمد رھے جن کا ٹائم 52 منٹ 25 سیکنڈز رھا ،
واپڈا کے عبدل باسط 54منٹ اور 23 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن پے رھے اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ریس کے دوران روٹ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا تاکہ کھلاڑیوں اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پر موجود رہے تاکہ سیکیورٹی اور ایمرجنسی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں چیئرمین خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور اورگنائز نگ سیکرٹری نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ *“ہم ہر سال 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کرتے ہیں
تاکہ اس دن کی یاد تازہ رہے اور یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو قومی دنوں کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے
اس موقع پر صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید شایان علی، سیکرٹری محمد علی سمیت ،ٹیکنیکل کمیٹی میں مراد علی انٹرنیشنل سائکلسٹ، اصغر علی اور ذیشان نے انجام دیئے،
دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں ریس میں شریک سائیکلسٹس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ قومی دنوں کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے ،
ریس کیا اختتامی تقریب PIMS EDUCATION SYSTEM میں ھوئی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پشاور شہر کے معروف تاجر جناب اسماعیل خان اور انور خان تھے جنہوں نے کامیاب ساکلیسٹو ں میں کیش انعامات ٹرافیاں میڈلز سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔



