کرکٹ

ایشیا کپ: قومی ٹیم تمام شعبوں میں ناکام، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے پاکستان کو ہدف 25 گیندیں قبل ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر شبمن گل کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود ابھیشیک شرما نے 13 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

بعدازاں تلک ورما اور کپتان سوریہ کمار یادو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 56 رنز جوڑ کر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ ورما 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن یادو نے ناقابلِ شکست 47 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے صرف صائم ایوب ہی کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 35 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا۔

گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 127 رنز بنا سکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور کچھ بہتر کیا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نمایاں باؤلر رہے جنہوں نے صرف 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2، جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا سکواڈ: پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان ، صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارت کا سکواڈ: بھارتی ٹیم سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سمن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورون چکرورتھی اور جسپریت بمراہ پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!