اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیر اہتمام اسپورٹس سرگرمیوں کا تربیتی سیشن
طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت، عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو میڈلز دیے گئے

اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیر اہتمام اسپورٹس سرگرمیوں کا تربیتی سیشن
طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت، عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو میڈلز دیے گئے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیرِ اہتمام اسپورٹس سرگرمیوں کا تربیتی سیشن شاندار انداز میں منعقد ہوا،
جس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فائیو بی/2 نارتھ کراچی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بلال فائیو بی/1 نارتھ کراچی کے طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا
اور اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ مذکورہ أسکولز میں کیا۔ہیڈ مسٹریس شبانہ ناز اور صنوبَر وارثی نے اس کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا
اور منظم سیشن پر آرگنائزر ریحان اکرم اور شہزاد قادر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع بر مس ماہم اور مس عائشہ احزازو دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی اس سے قبل بھی کئی سرکاری و نجی اداروں میں اس نوعیت کے تربیتی اور اسپورٹس سیشنز کا انعقاد کر چکا ہے۔
ان سیشنز کا بنیادی مقصد بچوں کو مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں میں مصروف رکھنا، ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو فروغ دینا اور ملک و قوم کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ یہ باصلاحیت طلباء مستقبل میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں
سیشن کے اختتام پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو میڈلز سے نوازا گیا اس کے ساتھ ساتھ سندھ سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والے ٹینی کوائٹ ایونٹ کے حوالے سے بھی طلباء و طالبات کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔



