کرکٹ

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ; فیصل آباد ۔ ملتان ۔ کراچی بلوز اور فاٹا کی کامیابی

فیصل اکرم کی میچ میں بارہ وکٹیں۔

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ; فیصل آباد ۔ ملتان ۔ کراچی بلوز اور فاٹا کی کامیابی۔

فیصل اکرم کی میچ میں بارہ وکٹیں۔

کراچی 14 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا چوتھا اور آخری دن ۔ ملتان میں فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فیصل آباد نے 54 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فیصل آباد کے شہزاد گل کی میچ میں آٹھ وکٹیں۔ کراچی میں ملتان نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان نے 49 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فیصل اکرم کی شاندار بولنگ ۔ پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر 149 رنز کے عوض12 وکٹیں۔

رحیم یارخان میں کوئٹہ اور حیدرآباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں عبدالواحد بنگلزئی کے76 رنز۔
کراچی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

کراچی میں فاٹا نے لاڑکانہ کو اننگز اور 96 رنز سے شکست دیدی۔ لاڑکانہ کے لیگ سپنر خالد محمود کی فاٹا کی پہلی اننگز میں 105 رنز کے عوض 6 وکٹیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!