کرکٹ

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; پشاور نے فاٹا کو 17 رنز سے ہرادیا

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; پشاور نے فاٹا کو 17 رنز سے ہرادیا۔

اسلام آباد 15 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن پشاور نے فاٹا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ دیگر تین میچز ڈرا ہوگئے ۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کو پشاور کے خلاف جیتنے کے لیے 256 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان نے 73 رنز بنائے۔عامر خان نے 72 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 508 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

سعد خان 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 215 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عمران رندھاوا 58رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔موسیٰ خان۔ کلیم دل اور جواد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ شامل حسین 123 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سعد خان پلیئر آف دی میچ رہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف دوسری اننگز میں 377 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی احمد خان نے 104 رنز سکور کیے۔فخرزمان نے 81 اور خالد عثمان نے 71 رنز بنائے۔ محمد رمیز نے4 وکٹیں حاصل کیں اسطرح انہوں نے میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 243 رنز کا ہدف ملا تھا۔کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے ایک رن بنایا تھا۔
خالد عثمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

عمران خان سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد نے سیالکوٹ کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر346 رنز بنائے تھے۔عتیق الرحمن نے 143 رنز کی اننگز کھیلی۔

اویس ظفر نے59 رنز بنائے۔عتیق الرحمن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!