
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔
کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔



